پاکستان کو کشمیر پر بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ کشمیر پر بات کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی پالیسی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے جو کشمیریوں سے سلوک روا رکھا ہوا ہے، اس صورتِ حال میں بھارت  بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

News Code 1900826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =