شمالی کوریا کی امریکہ کو زبان بند رکھنے کی دھمکی

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکی وزارت خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکہ " اپنی زبان کو لگام دے " اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ خوفناک تجربے کےلیے تیار رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکی وزارت  خارجہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکہ " اپنی زبان کو لگام دے "  اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ خوفناک تجربے کےلیے تیار رہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی " کے سی این اے "  کے مطابق شمالی کوریا  کی وزارتِ خارجہ کے امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل، کوان جونگ گُن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتِ حال کے باوجود، دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت  اور غیر محتاط تبصرے کرتا رہے گا تو اسے کچھ ایسی ناخوشگوار چیز کا سامنا بھی ہوسکتا جس سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے ہاٹ لائن پر مواصلاتی رابطہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے امریکی وزارت خارجہ نے " مایوس کن اقدام "  قرار دیتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا تھا۔

News Code 1900825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =