شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا  جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے، وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے  اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکےان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف نے 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے، اگر میاں شہباز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت اور نیب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی اس وباء میں مبتلا ہوکر اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

News Code 1900819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =