ہندوستان اور چین نے سرحدی تنازع کو باہمی اتفاق سےحل کرلیا

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں جاری سرحدی تنازع کو متفقہ طور پر حل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آنی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں جاری سرحدی تنازع کو متفقہ طور پر حل کرلیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی اور فوجی ذرائع سرحدی تنازعہ کو باہمی طور پر حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اطلاعات چینی فوج ہندوستان کے گلوان علاقے (Galwan Area) سے  دو سے ڈھائی کلومیٹر دور جا چکی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تناز‏ہ  کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور اس ہفتے اعلی سطح پر دونوں ممالک کے فوجی افسروں کی میٹنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کافی حد تک بڑھ گئی تھی۔

News Code 1900816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =