فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ  جاری

فلسطین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں کو ضم کیا تو فلسطین مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تمام مغربی کنارے اور غزہ پر فلسطینی ریاست کا اعلان کردے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں کو ضم کیا تو فلسطین مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تمام مغربی کنارے اور غزہ پر فلسطینی ریاست کا اعلان کردے گا۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر اسرائیل نے فلسطین کے زیر قبضہ علاقوں کو انضمام کرنے کا منصوبہ جاری رکھا تو تمام مغربی کنارے اور غزہ پر ریاست کا اعلان کریں گے اور عالمی سطح پر اس کو تسلیم کرانے کے لیے زور دیں گے۔

فلسطین کے وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کے ایسے اقدام کو خطرہ  قرار دیا جو عالمی سطح پر اسرائیل اور فلسطین کے مابین دو ریاستی معاہدے سے متعلق تھا۔

واضح رہے کہ  نیتن یاہو کہہ چکا ہےکہ اسرائیل کے آزاد فلسطین کے علاقوں تک توسیع کے انضمام کے منصوبے پر یکم جولائی سے کابینہ میں بحث شروع ہوگی۔

News Code 1900814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =