اقوام متحدہ کا سالانہ سربراہی اجلاس اس سال منعقد نہیں ہوگا

اقوامِ متحدہ کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیویارک میں عالمی رہنماؤں کا سالانہ اجلاس منعقد نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار نیویارک میں عالمی رہنماؤں کا سالانہ اجلاس منعقد  نہیں ہوگا۔ جنرل اسمبلی کے صدر محمد بندے کے مطابق کووِڈ19 کے باعث ستمبر میں ہونے والا اقوام متحدہ کا سالانہ اجتماع نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار جنرل اسمبلی کے 75 سال پورے ہونے پر بڑی تیاریاں کی گئی تھیں، لیکن کورونا وائرس کے باعث انہیں معطل کرنا پڑ رہا ہے۔

محمد بندے نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں اقوامِ متحدہ فیصلہ کرے گی کہ جنرل اسمبلی کی عام بحث میں 193 ممالک کے سربراہ کس طرح اظہارِ خیال کرسکیں گے۔

News Code 1900808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =