ایرانی عوام نے امریکہ کے زانو اور گھٹنے کو توڑ دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مظلوم اور ستمدیدہ قوموں کی گردنوں پرزانو اور گھٹنے رکھنا امریکہ کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے لیکن ایرانی عوام نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے گھٹنے کو توڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مظلوم اور ستمدیدہ قوموں کی  گردنوں پرزانو اور گھٹنے رکھنا امریکہ کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے لیکن ایرانی عوام نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے گھٹنے کو توڑ دیا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکی حکومتیں ہمیشہ غیر معتبر رہی ہیں لیکن امریکہ کی موجودہ حکومت دنیا بھر میں بہت زيادہ غیر معتبر ہوگئی ہے۔ امریکہ کی موجودہ حکومت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے ۔ فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کرکے اسرائیل کی دہشت گرد اور غاصب حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت کورونا وائرس کے مسئلہ میں بھی امریکی  عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ امریکہ میں نسل پرستی بام عروج پر پہنچ گئي ہے اور اب امریکی عوام امریکہ کی ظالم و جابر حکومت کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔ امریکہ کو دوسری اقوام پر کئے گئے مظالم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ آج امریکی پرچم کو امریکی عوام امریکہ کے اندر نذر آتش کرہے ہیں،  کیونکہ یہ پرچم دنیا میں ظلم کی علامت بنا ہوا ہے۔

مظلوم اور ستمدیدہ قوموں کی گردنوں پر گھٹنے رکھنا امریکہ کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے لیکن ایرانی عوام نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے گھٹنے کو توڑ دیا ۔ ایرانی عوام نے امریکی دباؤ اور ظالمانہ پابندیوں کو ناکام بنادیا اور ایرانی عوام عزت اور سربلندی کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت رواں دواں ہے۔

News Code 1900806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =