بھارت میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 750 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 750 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 146 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 750 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 146 ہو گئی۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن نے بھارتی حکومت پر کوروناو ائرس کے سلسلے میں غفلت اور سستی برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے مدد پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

News Code 1900805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =