امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزارسے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 148 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 45 ہزار 549 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 148 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 45 ہزار 549 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 539 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 952 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 88 ہزار 862 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 883 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 140 ہوچکی ہے۔

News Code 1900803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =