دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزارسے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ 23 ہزار 516 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ 23 ہزار 516 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 5 ہزار 892 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 23 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 لاکھ 3 ہزار 893 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے البتہ امریکی لاطینی ممالک میں اس کا زور تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

News Code 1900802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =