برونڈی کے صدر کا انتقال ہوگیا

برونڈی کے صدر کا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سےانتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برونڈی کے صدر پیئر کورنزیزا کا حرکت قلب بند ہوجانے سےانتقال ہوگیا۔ ان کی طبیعت گزشتہ ہفتے اس وقت بگڑی جب وہ والی بال میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

حکومتی ترجمان نے صدر کی وجہ موت حرکت قلب بند ہوجانا بتائی ہے لیکن عالمی میڈیا پر ان کی موت کو کورونا وائرس سے جوڑا جارہا ہے۔ ان کی اہلیہ چند روز پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پیئر کورنزیزا نے عالمی ادارہ صحت کے انتباہ کے باوجود کورونا وبا کے دوران ملک میں عام انتخابات کرائے تھے اور انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کو بھی برونڈی سے نکال دیا تھا۔ برونڈی کے نئے صدر اگست میں حلف اُٹھائیں گے۔

News Code 1900800

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =