پاکستان کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی عدم دستیابی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی عدم دستیابی پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی عدم دستیابی پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے جس کے باعث شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کوئٹہ کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ شہر میں کئی دنوں سے پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے، چند ایک پمپس کھلے ہیں جس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں ہیں۔

ادھر پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پمپس بند ہیں، اور اگر آگے بھی سپلائی نہیں ہوئی توجو پمپس کھلے ہیں وہ بھی بند ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ لوئردیر کے پیٹرول پمپس پر بھی پیٹرول کی عدم دستیابی کی شکایت موصول ہوئی ہے، گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1900799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =