شمالی کوریا کا جنوبی کوریا کےساتھ تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ہاٹ لائن سمیت تمام رابطے منقطع کرنے کااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ہاٹ لائن سمیت تمام رابطے منقطع کرنے کااعلان کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے سخت ترین حریف جنوبی کوریا سے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک سے کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہاٹ لائن رابطے کو معطل اور سرحدی شہر کیوسانگ میں رابطے کا دفتر بھی بند کردیا گیا ہے۔

News Code 1900798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =