صنعا پر کلسٹر بموں سے سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کلسٹر بموں سے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر کلسٹر بموں سے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی ہے۔ کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے ۔ کلسٹر بموں کا استعمال جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صنعا کے علاقہ الصباحہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے جس کےنتیجے میں متعدد افراد شہید اور ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1900797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =