ایرانی وزیر خارجہ عنقریب دو ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عنقریب دو ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عنقریب دو ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سفارتی رفت و آمد اور ملاقاتوں میں نمایاں کمی ہوگئی اور وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور سے متعلق اکثر اجلاس مجازی منعقد کئے گئے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ موجودہ شرائط کے تحت ایرانی وزير خارجہ عنقریب  دو ہمسایہ ممالک کا دورہ کریں گے۔ ایرانی وزير خارجہ کے سفر کے سلسلے میں مقدمات فراہم کئے جارہے ہیں اور سفر کی تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائےگا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ بعض شرائط کے تحت ایرانی وزیر خارجہ نے شام کا دورہ کیا جبکہ وزارت خارجہ کے بعض اہلکاروں نے افغانستان کا سفر کیا۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ سرحد کا معاملہ ہر ملک کے لئے اہم ہوتا ہے ۔ سرحدی  معاملہ ایران کے لئے بھی اہم ہے بعض اسمگلر اور دہشت گرد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں جن کا مقابلہ سرحدی سکیورٹی فورسز کی ذمہ د اری ہے۔

موسوی نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو عالمی تجارت کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کی نسبت امریکہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ عالمی برادری کو امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ اور انھیں نظر انداز کردینا چاہیے۔

News Code 1900796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =