کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 18 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کھڈا مارکیٹ میں منہدم ہونے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں تعداد18 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں لیاری کھڈا مارکیٹ میں منہدم ہونے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں تعداد18 ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ملبے سے اب تک نکالی گئی لاشوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں جوکہ منہدم ہونے والی عمارت کی پہلی منزل پررہائش پذیر تھے ۔گرنے  والی5 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اس دوران ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے مزید3 خواتین سمیت7 افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

متاثرہ عمارت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے ابھی کئی لوگ موجود ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے8افراد بھی شامل ہیں۔ اس وجہ سے ملبہ ہٹانے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔

News Code 1900794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =