مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغان صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ