جرمنی میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا منصوبہ بنانے والا شخص گرفتار

جرمنی میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا منصوبہ بنانے کے شبہ میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں مسلمانوں کے قتلِ عام کا منصوبہ بنانے کے شبہ میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن حکام کے مطابق شمالی شہر ہلڈسائم سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان نے ایک نامعلوم انٹرنیٹ چیٹ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا تھا۔ مبینہ طور پر وہ 2019 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے کرائسٹ چرچ حملوں کی طرز پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

 ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کچھ عرصے سے متعدد افراد کو قتل کرکے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے منصوبوں پر غور کررہا تھا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم کرائسٹ چرچ کے حملوں کا حوالہ بھی دیتا رہا اور مسلمانوں کا قتلِ عام اس کا مقصد معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران ہتھیار اور شدت پسندانہ مواد بھی برآمد کیا ہے۔

News Code 1900788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =