فیصل آباد میں آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد ہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں آئل ریفائنری میں آتش زدگی سے پانچ افراد جھلس کر ہلاک  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے  سدھار کے قریب آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدی سے  5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر چار افراد کی اموات ہوئیں اور ایک شدید زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا  جو جاں بر نہ ہوسکا جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر سے زائد تیل موجود تھا۔

News Code 1900784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =