ماسکو میں لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا اعلان

روس کے دارالحکومت ماسکو میں لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔  ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ منگل سے شہر معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے۔ روس کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں تیسرا سب سے متاثرہ ملک ہے۔

روس میں کورونا سے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ اس میں سے 5 ہزار 971 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ماسکو میں پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے باعث سخت لاک ڈاؤن پر عمل کیا جارہا تھا۔

News Code 1900778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =