بھارت کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن میں آج سے مزید نرمی کردی گئی

بھارت کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے دوران عائد پابندیوں میں آج سے مزید نرمی کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے دوران عائد پابندیوں میں آج سے مزید نرمی کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں شاپنگ مالز اور عبادت گاہیں کھول دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 7 ہزار 372 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 300 ہے۔

News Code 1900777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =