پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2172 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 172 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 172 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 71 ہزار 127 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 35 ہزار 18 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 40 ہزار 819 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 773 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 39 ہزار 555 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 679 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 6 ہو چکی ہے جبکہ اموات 587 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 788 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 58 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 ہزار 785 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 52 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 952 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 412 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 9 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

News Code 1900776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =