نیوزی لینڈ کورونا وائرس سے پاک / لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اطلاعات  کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے وائرس کےباعث لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔
نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔

News Code 1900773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =