پاکستان کے وزیر ریلوےکورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے وزیر ریلوے شیح رشید احمد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے شیح رشید احمد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔  شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

News Code 1900771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =