دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ 92 ہزار 919 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار207ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ 92 ہزار 919 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار207ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 32لاکھ 24ہزار 527مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 646 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 62ہزار 185مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1900770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =