برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86ہزار 198ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86ہزار 198ہوچکی ہے۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 5 ہزار 859 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 673 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 360مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 899ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 998رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 776ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 869ہو گئے۔

News Code 1900769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =