تہران اور کابل کے باہمی تعلقات کے خلاف خفیہ اور گھناؤنی سازش

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہریرود کے حادثہ کی مختلف پہلوؤں سے صاف ، شفاف اور آشکارا تحقیق کا عزم ظاہر کررکھا ہے جبکہ تہران اور کابل کے باہمی تعلقات کے دشمن ہریرود واقعہ کو بہانہ بنا کر خفیہ اور گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے ہریرود کے حادثہ کی مختلف پہلوؤں سے  صاف ، شفاف اور آشکارا تحقیق کا عزم ظاہر کررکھا ہے جبکہ تہران اور کابل کے باہمی تعلقات کے دشمن ہریرود واقعہ کو بہانہ بنا کر خفیہ اور گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان شہریوں کے لئے 40 دن قبل ایک دردناک واقعہ رونما ہوا ۔ جس کی وجہ سے بعض ابہامات پیدا ہوگئے۔ اصل واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ 40 دن قبل کچھ افغان شہری ہریرود دریا عبور کرکے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے دریا عبور کرتے ہوئے افغان شہری ہریرود دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ایران نے فوری طور پر اس واقعہ کی تحقیق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی میڈيا کے شور اور غل کو مدںطر رکھے بغیر اس واقعہ کی اصل حقیقت کو آشکار کرےگا۔ امریکہ ، سعودی عرب  اور ان کے اتحادی ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کو بہت بڑا بنا کر ایران کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا اور کہا کہ ایران نے افغان شہریوں کو دریا میں ہلاک کردیا ہے۔ بعض افغان حکام بھی غیر ملکی اور ایران دشمن ذرائع ابلاغ کے غلط پروپیگنڈے کا شکار ہوگئے لیکن ایران نے واضح کیا کہ ایران کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں اور اس واقعہ کا مختلف جہات سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے افغانستان کا دورہ بھی کیا ، عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حقیقت یہ ہے کہ ایران نے ہمیشہ افغانستان کو ایک برادر اور دوست ملک کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اس قسم کی مشکلات کو بھی دونوں ممالک باہمی اور دوستانہ تعاون کے ساتھ حل کرسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں  دونوں ممالک کے حکام کو غیر ملکی اور معاند ذرائع ابلاغ کی لہر پر سوار ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ باہمی مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے اور تہران و کابل کے باہمی اور مضبوط تعلقات کو خراب کرنے کے سلسلے میں دشمنوں کی کوشششوں کو ناکام بنانا چاہیے اس سے پہلے بھی ایران اور افغانستان کے دشمنوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی متعدد بار کوششیں کی ہیں۔ ایران اور افغانستان کے دشمن دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کے سلسلے میں ہر چیز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایران اور افغانستان کے حکام دشمنوں کی اس گھناؤنی سازش کو بھی ماضی کی طرح ناکام بنادیں گے۔

News Code 1900768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =