پاکستانی فوج کے سربراہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امور میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امور میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال بشمول پاک افغان سرحدی انتظام، افغان مہاجرین کا معاملہ اور جاری افغان مصالحتی عمل زیر غور آیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات کے دوران اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کا تبادلہ کیاگیا اور اس طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

News Code 1900767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =