سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس مزید 3 ہزار 45 نئے مریض سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 914 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس مزید 3 ہزار 45 نئے مریض سامنے آنے کے بعد  سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 914  افراد تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد  سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 712 ہوگئی ہے۔  عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہلاک ہونے والے افراد کی صحیح اور درست تعداد بتانے سے گریز کررہے ہیں۔

News Code 1900762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =