پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی لیڈی ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا

پاکستان کے شہر ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس سے پہلی لیڈی ڈاکٹر کا انتقال ہوگيا ہے، ڈاکٹر غزالہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس سے پہلی لیڈی ڈاکٹر کا انتقال ہوگيا ہے، ڈاکٹر غزالہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں۔ نشتر اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارشد کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سینئر ڈاکٹر غزالہ کئی دنوں سے آئی سی یو میں زیرعلاج تھیں، وہ نشتر یونیورسٹی میں فارما کالوجی کی پروفیسر تھیں۔

ڈاکٹر غزالہ کو اچانک ہی بخار اور کھانسی کا حملہ ہوا جس کے بعد انہیں نشتر اسپتال آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ڈاکٹر غزالہ کی تین بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹی ڈاکٹر جبکہ دو بیٹیاں ابھی زیر تعلیم ہیں۔

News Code 1900761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha