سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

سعودی عرب کی حکومت نے آج سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے آج سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کے آغاز کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے، ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغازہو گا ۔ ذرائع کے مطابق تمام پروازوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قراردیا گیا ہے۔

سعودی حکام  کے مطابق ریاض سے جانے اور یہاں واپسی کے خواہشمند مسافر فلائٹ آپریشن سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

News Code 1900760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha