پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 38 ہزار 903 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 715 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 38ہزار 108 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 650کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 85ہو چکی ہے جبکہ اموات 575 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 516مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 ہزار 329کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 52 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 932 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 396مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =