مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 5 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے آپریشن شروع کیا ، آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا ، بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسندوں سے ہے۔ بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے رواں ماہ فوجی آپریشن کے دوران 21 افراد کوہلاک کیا۔
آپ کا تبصرہ