کراچي میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا

کراچی بندرگاہ کے قریب سمندر کے کنارے کی کچی آبادی مچھر کالونی میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی بندرگاہ کے قریب سمندر کے کنارے کی کچی آبادی مچھر کالونی میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر اعظم راجپر کے مطابق مچھر کالونی میں صدام چوک کے قریب کی رہائشی صائمہ سے عبدالسلام کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے چند سال بعد ہی دونوں میں ناچاقی پیدا ہوگئی۔ شوہر کے رویے سے تنگ صائمہ علیحدگی چاہتی تھی اور اسی بنا پر کچھ عرصہ قبل وہ مچھر کالونی میں اپنی والدہ کے گھر آ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے مابین خلع کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ایس ایچ او ڈاکس کے مطابق ملزم عبدالسلام آج صبح صدام چوک پر اپنے سسرال آیا اور صائمہ کو گولیاں مار کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو بچیوں کی ماں صائمہ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

News Code 1900756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =