امریکی ریاست جارجیا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات  کے مطابق امریکہ میں ویلسٹن سے نیو کیسٹل کے لیے پرواز بھرنے والا چھوٹا طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

News Code 1900755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =