لندن میں شہریوں کا حکومت کے خلاف انوکھا مظاہرہ

لندن میں شہریوں نے سڑک پر لیٹ کر کوروناوائرس کی روک تھام کے ناقص اقدام پر برطانوی حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں شہریوں نے سڑک پر لیٹ کر کوروناوائرس کی روک تھام کے ناقص اقدام پر برطانوی حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق  درجنوں نوجوانوں نے برطانوی وزیر اعظم کے مشیر کے گھر کے باہر لیٹ کر احتجاج کیا ۔ غیر ملکی ذرائع  کے مطابق لندن میں شہریوں نے حکومتی قدامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا اور برطانوی وزیر اعظم کے مشیر کے گھر کے باہر پلے کارڈز لیکر لیٹ گئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 40,465 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

News Code 1900746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha