یورپ کے مختلف ممالک میں تفریحی مقامات کھل گئے

یورپ کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تفریحی مقامات عوام اور سیاحوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تفریحی مقامات عوام اور سیاحوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔ فرانس کا تاریخی ورسیلیس محل بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، سیاحوں نے سماجی دوری اور ماسک کے ساتھ محل کا دورہ کیا۔

ادھر اسپین کے شہر میڈرڈ میں پراڈو اور صوفیا میوزم میں بھی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ نیدرلینڈ کے دارلحکومت ایمسٹرڈم کے وان گوگ میوزیم کو بھی سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کا سیاحوں کی بڑی تعداد نے دورہ کیا۔

News Code 1900744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha