صدر حسن روحانی کا رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں مرحوم ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کو عظیم فلسطینی مجاہد قراردیتے ہوئے کہا کہ مرحوم رمضان عبداللہ شلح نے اسرائیل کے خلاف ہمیشہ استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا ، انھوں نے فلسطینی عوام کے اندر اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کے سلسلے میں بھی نمایاں کام انجام دیا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم اس مصیبت پر فلسطینی عوام ، مرحوم کے اہلخانہ اور تمام فلسطینی مجاہدین کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

واضح رہے کہ مرحوم رمضان عبداللہ شلح فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے بانیوں میں سے تھے وہ تحریک جہادی اسلامی کے سربراہ فتحی شقاقی کی شہادت کے بعد تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ مقرر ہوئے ۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔

News Code 1900741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =