روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 725 ہو گئی

روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 725 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 689 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 725 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 689 ہو چکی ہے۔ ادھر اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 390 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 135 ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 868 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 846 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 801 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 696 ہو گئے۔

News Code 1900737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =