ایرانی وزیر خارجہ کا رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں مرحوم رمضان عبداللہ کی کوششوں کی تعریف کرتے کہا کہ  فلسطین کی آزادی اور فلسطینی عوام کی سرافرازی اور سربلندی کے سلسلے میں تحریک جہاد اسلامی کے سابق سربراہ مرحوم رمضان عبداللہ کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کا کل رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں ميں شامل تھے۔

مرحوم رمضان عبداللہ شلح فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے بانیوں میں سے تھے وہ تحریک جہادی اسلامی کے سربراہ فتحی شقاقی کی شہادت کے بعد تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ مقرر ہوئے ۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔

News Code 1900735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =