امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 24 ہزار 554 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 21 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 51 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 36 ہزار 44  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =