دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ورڈ آمیٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 11 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =