فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ کا انتقال ہوگیا

فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

مرحوم رمضان عبداللہ شلح فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے بانیوں میں سے تھے وہ تحریک جہادی اسلامی کے سربراہ فتحی شقاقی کی شہادت کے بعد تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ مقرر ہوئے ۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔ مرحوم رمضان عبداللہ شلح شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں ميں شامل تھے۔وہ انگریزی اور عبری زبان پر مسلط تھے وہ جنوبی فلوریڈا کی یونیورسٹی میں 1993 سے 1995 تک استاد بھی رہے تھے۔

News Code 1900730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =