امریکہ کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 390 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 390 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائر سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 390 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائر سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 15 ہزار 672 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 121 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 38 ہزار 646 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیو یارک اس موذی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 30 ہزار 372 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 699 ہو چکی ہے۔

ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے 12 ہزار 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہاں 1 لاکھ 65 ہزار 162 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کیلی فورنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 4 ہزار 558 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 408 تک جا پہنچی ہے۔

ریاست الینوئیس میں کورونا سے 5 ہزار 795 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 915 کورونا مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز کی حامل امریکی ریاست میسا چوئسٹس اس فہرست میں 1 لاکھ 2 ہزار 557 کورونا مریضوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 7 ہزار 235 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

News Code 1900720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =