مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 311 ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار 6 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار 47 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 528 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 834 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 58 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 134 ہو چکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ