مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور حکم مسترد کر دیا، ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈز کو مسلح کرنے کا حکم دیا لیکن وزیر دفاع نے انہیں غیر مسلح کر دیا ہے۔ وزیر دفاع مارک اسپر نے فیصلہ وائٹ ہاؤس سے مشاورت کے بغیر کیا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں فوج تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی تھی مگر فوج کو واشنگٹن میں تعیناتی سے پہلے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ