فرانس کا کورونا وائرس پر کنٹرول پانے کا اعلان

فرانسیسی سرکاری مشیر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی سرکاری مشیر نے کہا ہے کہ  ملک میں کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری سائنٹیفک ایڈوائزری کونسل کےسربراہ جین فرانکوئس کا کہناہے کہ مخصوص علاقوں میں وائرس ابھی بھی پھیل رہا ہے تاہم رفتار سست ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مارچ کےاوائل میں لاک ڈاؤن سے پہلے روزانہ 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوتے تھے، اب ایک دن میں کیسز کی تعداد 1 ہزار رہ گئی ہے۔ فرانس میں کوروناسے اب تک 29ہزاراموات اور ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئی ہیں۔

News Code 1900704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =