امریکہ میں پولیس کے تشدد میں کم سے کم 20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور 10 ہزار گرفتار

امریکہ میں پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج میں پولیس کے تشدد میں کم سے کم 20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی جبکہ 10 ہزار افراد کو گرفتارکرلیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج میں پولیس کے تشددمیں کم سے کم 20 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی جبکہ 10 ہزار افراد کو گرفتارکرلیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سے 86 فی صد کا تعلق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن  سے ہے۔ اس کے علاوہ ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپلس میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی دردناک  موت  کےبعد شروع ہونے والے  احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 3ہزار افراد کی رہائی کے لیے لاس اینجلس میں قائم کردہ آن لائن فنڈ میں 20 لاکھ ڈالر کی رقم بھی جمع ہوچکی ہے۔

مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ لوٹ مار روکنے کیلئے نیشنل گارڈ تعینات کر دئیے گئے۔ اہم عمارتوں کی سکیورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی ہے۔

 شدید عوامی دباو کے بعد واقعے کے مرکزی ملزم سفید فام پولیس اہلکار کے خلاف مقدمے میں مزید سخت دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ تین دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی مقدمے میں شامل کر لیا گیا ۔اٹلانٹا شہر میں مظاہرین کیخلاف طاقت کے بے جا استعمال پر چھ پولیس اہلکاروں کو برطرف کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی لیکن مظآہروں کا سلسلہ مختلف شہروں میں جاری ہے ۔

News Code 1900699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =