سعودی عرب نے کورونا کے باعث جدہ میں کرفیو نافذ کردیا

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جدہ میں 15 دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جدہ میں 15 دن کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق سعودی عرب کی  وزارت داخلہ نے 6 سے 20 جون تک کے لیے جدہ میں کرفیو کی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ وزارت صحت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

نئے احکامات کے مطابق سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ تمام نجی اور سرکاری ادارے بند کرنے اور ریستورانوں اور کیفیز میں کھانے پینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور مقامی مساجد میں نماز با جماعت کو بھی ممنوع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 95 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وبا کے باعث 642 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1900698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =