مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان فوجی اڈوں تک رسائی سمیت 7 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور آسٹریلین وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ورچول کانفرنس کی جس میں میوچل لوجسٹک سپورٹ معاہدوں پر دستخط کئے۔
ورچول کانفرنس میں دونوں وزرائے اعظم نے کوروناوائرس، سائبر سکیورٹی اور تجارت بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔
آپ کا تبصرہ